Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’20 سال کے جنون اور پاکستان سے محبت کا شکریہ‘

سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سفر کا اختتام ہوگیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، دوستوں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

شعیب ملک کے ریٹائرمنٹ کے باضابطہ اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح ان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
اس وقت ٹوئٹر پر پاکستان کی بہترہین نمائندگی کرنے پر شعیب ملک کے اعزاز میں تین ٹرینڈز چل رہے ہیں جن میں سے تھینک یو ملک ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

چوہدری زیبی نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹیم میں بطور سپنر شامل ہوئے،کئی سال بطور کیپٹن اپنی خدمات دیتے رہے،ہر بار انڈیا کے خلاف غیرمعمولی طور پر کھیلے،آپ نے پاکستان کے لیے کچھ ناقابل فراموش اننگز کھیلیں۔

کچھ صارفین نے شعیب ملک کو ناصرف بہترین کھلاڑی بلکہ بہترین انسان بھی قرار دیا۔
ثانیہ مسکان نامی صارف نے لکھا کہ’وہ ہمیشہ نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کے لیے ہمیشہ موجود ہوتے تھے،ہمیں آپ جیسا کوئی دوسرا نہیں مل سکتا۔‘

جنید سندھو نے لکھا کہ’آپ پاکستانی کرکٹ کے روشن ستارے ہیں، آپ کے مداح آپ کو بے پناہ چاہتے ہیں،20 سال کے جنون اور پاکستان سے محبت کا شکریہ۔

تھینک یو ملک کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’اونچے کیچ پکڑنے والے محفوظ ہاتھوں کو الوداع۔ جب ہمیں معلوم ہوتا تھا کہ وہ گیند کے نیچے پکڑ رہے ہوتے تھے تو ہم اپنے گھر تک شرط پر لگانے کو تیار ہوتے تھے۔‘

سیدہ عمارہ زاہد نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ چاہے ان سے محبت کریں یا نفرت،لیکن آپ اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ وہ اب تک پاکستانی سکواڈ کے سب سے فٹ کھلاڑی ہیں۔‘

یاد رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2019 کے بعد ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ شعیب ملک نے287میچز میں 9سینچریوں کے ستاھ  7534رنز بنائے، انہوں نے بطور آف سپنر 158وکٹیں حاصل کیں۔شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

شیئر: