Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مریم نواز کو جرمانے کے ساتھ ٹول ٹیکس کا ٹوکن بھیجوں گا‘

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے لاہور سے منڈی بہاءالدین جاتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) کے قافلے میں شامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جرمانے کی رقم کے ساتھ ٹول ٹیکس کا ٹوکن بھیجوں گا ۔ وفاقی وزیرنے  یہ بھی کہا کہ قانون، امیر اورغریب سب کے لئے برابر ہے۔مریم نواز کو ٹول ٹیکس، جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا۔
حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ لاہور سے منڈی بہاءالد ین جاتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے کارکنان نے ٹول پلازہ پر مبینہ طور پرہنگامہ آرائی کی۔مریم نوازکی گاڑی سمیت قافلے میں شامل 80 سے زائدگاڑیاں ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزرگئیں۔ موٹر وے پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی سے بچنے کےلئے گاڑیوں کو جانے دیا گیا۔ سی سی ٹی  وی کیمروں کی مدد سے ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنیوالوں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 

شیئر: