Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور: ’تمہیں کوئی حق نہیں کہ تم اتنی خوبصورت لگو‘

دلجیت دوسانجھ نے کرینہ کپور کی شان میں گیت بھی گائے ہیں
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے پرستاروں کی کمی نہیں۔ ان کے پرستاروں میں نہ صرف عوام بلکہ خواص بھی شامل ہیں۔
فلم 'اڑتا پنجاب' میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے والے دلجیت دوسانجھ کا دعویٰ ہے کہ وہ کرینہ کپور کے سب سے بڑے فین (پرستار) ہیں اور اس کا انھوں نے برملا اظہار بھی کیا ہے۔ اڑتا پنجاب میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور اہم کردار میں ہیں۔
دلجیت دوسانجھ نے کرینہ کپور کی شان میں گیت بھی گائے ہیں اور کرینہ کپور نے ان کے جذبات کو سراہا بھی ہے۔
حال ہی میں دلجیت دوسانجھ اپنی آنے والی فلم 'ارجن پٹیالہ' کے پروموشن کے لیے ریئلٹی شو 'ڈانس انڈیا ڈانس' کے شو پر آئے جہاں کرینہ کپور جج کے کردار میں ہیں۔
ریئلٹی شو کے سیٹ پر جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو میڈیا کے مطابق کرینہ نے شکایت کی کہ سب سے بڑا فین بوائے ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود وہ (دلجيت) ان سے باتیں نہیں کرتے۔
اس کے جواب میں پنجابی فلموں کے اداکار نے فوراً کہا 'جب ایک پرستار اپنے آئیڈل سے ملتا ہے تو زیادہ باتیں نہیں کرتا ہے۔'

فلم 'کبیر سنگھ' کی اداکارہ بھی کرینہ کپور کی بڑی مداح نکلیں۔

کرینہ کپور اور دلجیت ایک بار پھر 'گڈ نیوز' نامی فلم میں ایک ساتھ آ رہے ہیں جس میں ان دونوں کے علاوہ اکشے کمار اور کیارا اڈوانی اہم کردار میں ہوں گے۔
دوسری جانب فلم 'کبیر سنگھ' کی اداکارہ بھی کرینہ کپور کی بڑی مداح نکلیں۔ انھوں نے یہاں تک کہا کہ وہ ان کو ہی دیکھ کر فلموں میں آئی ہیں۔
اور 'کبیر سنگھ' کی شاندار کامیابی کے بعد کیارا اڈوانی نے اپنی آنے والی فلم 'گڈ نیوز' میں کرینہ کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ کرینہ کپور کی اداکاری کو دیکھتی ہوئی بڑی ہوئی ہیں۔
 'میں ان کی فلمیں دیکھتی ہوئی بڑی ہوئی ہوں۔ کرینہ ایک زمانے سے کام کر رہی ہیں اور ہر فلم کے ساتھ وہ ایک فنکار کے طور پر ابھری ہیں۔'
انھوں نے مزید بتایا کہ جب وہ  فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' میں کرینہ کو تیار ہوتے ہوئے یہ کہتے سنتی ہیں 'ہاؤ ڈیئر یو، تمہیں کوئی حق نہیں کہ تم اتنی خوبصورت لگو' تو یہ ان کی دماغ میں گھومنے لگتا ہے۔
کیارا کے مطابق یہ الفاظ ان پر سٹیک بیٹھتا ہے کیونکہ جتنی خوبصورت ترین خواتین آج تک میں نے دیکھی ہیں ان میں سے وہ ایک ہیں۔ در حقیقت وہ میرے اداکار بننے کی ایک وجہ ہیں۔

شیئر: