Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس ایپ کے نئے فیچر نے سب کو بوڑھا کر دیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فیس ایپ‘ کے نام سے ایک نیا ٹرینڈ چھایا ہوا ہے۔ تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد فیس ایپ بہتر فیچرز کے ساتھ ایک بار پھر صارفین میں وائرل ہو گئی ہے۔ اس بار فیس ایپ کے استعمال سے صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ وہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ آئندہ سالوں میں کیسے لگیں گے۔
فیس ایپ روس سے تعلق رکھنے والے ڈیولپرز نے متعارف کرائی ہے جو تمام اینڈرائڈ اور آئی او ایس سافٹ ویئر والے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے فیس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کیا تھا جس کے ذریعے صارف اپنی تصاویر کو مختلف رنگ اور نسل میں تبدیل کر سکتے تھے۔
ٹوئٹرصارفین اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور فنکاروں پر استعمال کر رہے ہیں اور ان کے عمر رسیدہ چہرے شیئر کر رہے ہیں۔ 
ایک صارف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو انتہائی عمر رسیدہ دکھایا۔
 

 

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کو آج سے تقریباً بیس سال کے بعد دکھایا گیا ہے۔ ٹرمپ اس وقت بھی ستر سال سے زیادہ کی عمر کے ہیں۔

 

صدر ٹرمپ کی 37 سالہ بیٹی ایوانکا ٹرمپ پر فیس ایپ کا فیچر استعمال کیا گیا تو وہ اپنے والد کی عمر رسیدہ مشیر کیلیان کانوے جیسا دکھنے لگیں۔

 

 
انڈین کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی دھونی، چاہال، جڈیجا، روہت شرما، دنیش کارتک، بھونیشور کمار اور کپتان وراٹ کوہلی اگلے 25 برسوں میں کیسے دکھائی دیں گے، یہ بھی فیس ایپ کے ذریعے جانا جا سکتا ہے۔
 

بالی ووڈ کے اداکار بھی فیس ایپ کا شکار رہے۔ آج سے کئی سال بعد بھی عالیہ بھٹ کی مسکراہٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی تاہم فیس ایپ بتاتی ہے کہ ان کے چہرے پرجھریاں ضرور آئیں گی۔  

 

 

بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان، شاہ رخ، سلمان خان، اکشے کمار، ریتک روشن، اور اجے دیوگن آج سے 25 سال بعد بھی خوش شکل دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں انوشکا شرما کو عمر رسیدہ دکھایا ہے لیکن وراٹ کوہلی صدا بہار ہیں۔

 
ہالی ووڈ بھی فیس ایپ کا حصہ بنا رہا۔ ایک صارف نے ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈیوائن جانسن کے سر پر بال لگا کر اپنا خواب پورا کیا۔

 

شیئر: