Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی نے زمبابوے کی رکنیت معطل کر دی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت اور شفاف انتخابات کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے پر زمبابوے ٹیم کی آئی سی سی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔
ممبر شپ معطل ہونے کی وجہ سے زمبابوے ٹیم کی اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی اس حوالے سے زمبابوے کرکٹ کو وارننگ بھی دی تھی کہ وہ بورڈ کے انتظامات میں حکومتی مداخلت کو ختم کرے۔
آئی سی سی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو آئی سی سی کے لندن میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔

آئی سی سی نے یہ فیصلہ جمعرات کو آئی سی سی کے لندن میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا۔ فوٹو اے ایف پی

آئی سی سی بورڈ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ زمبابوے کے لیے آئی سی سی فنڈنگ بند کر دی جائے گی، زمبابوے کے نمائندہ ٹیموں کو آئی سی سی کی تقریبات میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس طرح اس کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ میں شرکت بھی ممکن نہیں ہو سکے گی۔
آئی سی سی چئیرمین ششانک منوہر نے کہا ہے کہ ’ہم جب کسی ممبر کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ معمولی بات نہیں ہوتی کیونکہ ہم کرکٹ کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھنا چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’زمبابوے میں کو ہوا ہے وہ آئی سی سی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ہم اسے ایسے ہی چلتے رہنے دینا قبول نہیں کر سکتے۔آئی سی سی زمبابوے میں کرکٹ کو آئی سی سی آئین کے تابع کرنا چاہتی ہے۔‘

شیئر: