Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کامیڈین کی پاکستان آمد کے اعلان پر صارفین پرجوش

جیرمی میکلیلن کو پاکستانی عوام نے ہمیشہ پسند کیا ہے۔ تصویر: فیس بک
عمدہ مزاح اور پاکستان کے لیے محبت کا جذبہ رکھنے کی وجہ سے پہچانے جانے والے امریکہ کے مشہور کامیڈین جیرمی میکلیلن نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو بتایا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آرہے ہیں اوران کا قیام اسلام آباد اور اس کے قریب کےعلاقوں میں ہوگا۔
ماضی میں ایک بار پاکستان کا دورہ کرنے والے جیرمی میکلیلن کو ان کے دلچسپ طنزومزاح کی وجہ سے پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان کے سیاسی حالات پر منفرد انداز میں طنزو مزاح کرنے کی وجہ سے انہوں نے بے پناہ شہرت حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے 2017  پا کستان کا یوم آزادی بھی منایا تھا جسے پاکستانی نوجوانوں نے خوب سراہا تھا۔ 
ٹویٹ کے اختتام پر جیرمی میکلیلن نے بطور مزاح لکھا ہے کہ وہ پاکستان میں وزیر اعظم کی جگہ لیں گے جب کہ اس دوران میرے والد (عمران خان) ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہوں گے۔ یاد رہے کہ وہ  کچھ عرصہ قبل مذاقاً پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا والد کہہ چکے ہیں۔
ان کی ٹویٹ کے ساتھ ہی پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں انتہائی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔
کسی نے انہیں ملنے کی دعوت دی تو کسی نے کھانے کی پیشکش کی ۔
ایک ٹوئٹر صارف وجاہت کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں خوش آمدید مگر معذرت کیوں کہ آپ کے والد تو امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔

ناجیہ نامی صارف نے جیرمی میکلیلن  کے پاکستان آنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’آپ اسلام آباد میں ان تمام تقریبات کے بارے میں ہمیں اپ ڈیٹ رکھیں جن میں آپ شریک ہوں گے تاکہ ملا قات کی جا سکے۔‘
لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارف نے انہیں اپنی چائے کی دکان پر دعوت دی ۔
عمر خان نام کے ایک صارف نے جیرمی میکلیلن  کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ کباب کھانے قبائل جانا چاہیں تو انہیں ضرور بتایئں۔  
عادل خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیٹا آ رہا ہے ۔

شیئر: