Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا : شہری آبادی کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام 

سعودی عرب میں ایران نواز حوثیوں کی جانب سے سنیچر کو ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا ۔ ڈرون یمن سے سعودی شہر ابھا کی جانب بھیجا گیا تھا جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی اتحادی فوج نے گرا دیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یمن میں برسرپیکار اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کا عمل جاری ہے جو عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
ڈرون جسے ابھا شہر کی جانب بھیجا گیا تھا انتہائی خطرناک تھا۔ اس کا ہدف شہری آبادی تھا تاہم اسے پہلے گراد یا گیا۔
 
کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثی باغی ہر محاذ پر شکست کے بعد سعودی عرب کی شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے لئے حملے کر رہے ہیں جو جنگی اصولوں کی صریح خلا ف ورزی ہے۔ حوثیوں کی ان کارروائیوں کا عالمی ادارے فوری نوٹس لیں۔ اتحادی افواج عالمی قانون کے مطابق اس حوالے سے دفاعی کارروائی کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ بدھ کوایک ہی دن مشرقی ریجن کے شہر جازان میں حوثیوں نے چار حملے کئے جنہیں اتحادی فوج نے ناکام بنایا۔ 

ڈرون جسے ابھا شہر کی جانب بھیجا گیا تھا انتہائی خطرناک تھا۔ اس کا ہدف شہری آبادی تھا تاہم اسے پہلے گراد یا گیا۔

دریں اثناءسعودی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کے مخصوص یونٹس نے صنعاء کمشنری میں کارروائی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے پانچ عسکری دفاعی مقامات کے علاوہ بیلسٹک میزائل ڈپوکو تباہ کر دیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق یہ جوابی کارروائی اتحادی افواج کی جانب سے کی گئی۔ المالکی نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کسی بھی حالت میں حوثیوں کی جانب سے مملکت کی جانب کسی بھی دہشتگردی کی کارروائی، جس کی وجہ سے معصوم شہریو ں کی جان و مال اور خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو، کا بھر پور جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں۔

شیئر: