Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی حاجیوں کے لیے خوشخبری، وطن واپسی پر آب زم زم اب ایئر پورٹس پر

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو آب زم زم سعودی عرب سے اٹھا کر لانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ فوٹو اے ایف پی
سعودی عرب کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’روڈ ٹو مکہ‘ میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان نے حاجیوں کو وطن واپسی پر آب زم زم ہوائی اڈوں پر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
’روڈ ٹو مکہ‘ کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی خدمات پہنچانا ہے۔
عرب نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ ’ ایوی ایشن ڈویژن نے اس برس حاجیوں کے لیے ملک کے پانچ بڑے ایئر پورٹس پر آب زم زم رکھنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزارت مذہبی امور کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کے تحت حج سے واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو اب آب زم زم ایئر پورٹس پر ملے گا اور اس کو سٹور کرنے کے لیے بہت وسیع جگہ مختص کی گئی ہے۔
غلام سرور نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے یہ قدم سعودی عرب کے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے یہ قدم سعودی عرب کے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے ال زمازیما دفتر نے ’ال زما زیمی ال صغیر‘ پراجیکٹ شروع کیا تھا جسے سعودی وزارت حج اور مذہبی امور کے انڈر سیکرٹری حسین الشریف کا تعاون حاصل ہے اور اس کی براہ راست نگرانی کی ذمہ داری سعودی وزارت حج و عمرہ کے سپرد کی گئی ہے۔
ال زمازیما دفتر کے ترجمان امیر بن فیصل عبید کے مطابق ’سعودی عرب کا مقصد حاجیوں کو اعلی معیار کا آب زم زم پہنچانا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ انتظامات سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پر کیے جا رہے ہیں۔
آب زم زم مکہ میں مسجد الحرام میں موجود کنویں سے نکلتا ہے اور اسلامی نقطہ نظر سے اس پانی کو ایک معجزہ سمجھتے ہوئے مقدس سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: