Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول مہنگا: ’ سب ٹھیک ہو گا، عمران خان چور نہیں‘

تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمت تیزی سے بڑھی۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے جانے کا نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹی فیکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نئی نرخوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوچکا ہے۔
پٹرول کی قیمت پانچ روپے اضافے کے بعد 117 روپے 84پیسے جبکہ ڈیزل فی لٹر اب 132روپے 47پیسے میں ملے گا۔
ٹوئٹر پر پٹرول پرائس کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ شروع کیا گیا ہے جس میں صارف وقار صدر نے حصہ لیتے ہوئے لکھا کہ ’اب قیمتیں بڑھانے کا سرکاری اعلان ہوگیا۔ یہ حکومت زرداری سے بھی بدتر ہے۔ یہ مرچکے ہیں، دفن کر لیا جائے۔‘

چے بی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئی ہے کہ غریب عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔ ’عمران خان ناکام ہوچکے۔ میں نے اپنے گھر والوں سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے لیے کہا تھا۔ میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔‘

صارف شاہد فرید نے ہیش ٹیگ پٹرول بم استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اب مزید تحریک انصاف کی حمایت نہیں کروں گا جب تک یہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دیتی۔‘
انہوں نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں گے بلکہ ان کا اس ظالمانہ نظام سے یقین اٹھ گیا ہے۔

براؤن گرل نامی ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان کی تصویر شیئر کر کے لکھا گیا کہ ’اس وقت صورتحال بہت گھمبیر ہے اور لوگ مذاق اڑائیں گے یا چیخیں گے مگر ایک بات یقینی ہے کہ عمران خان سب ٹھیک کر لے گا کیونکہ یہ شخص چور نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد بڑھائی گئی قیمتوں اور روپے کی گرتی قدر سے مہنگائی پر تنقید کی ہے۔ بعض صارفین نے لکھا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے اب ہر شے مزید مہنگی ہو جائے گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں