Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دھماکہ،19 افراد ہلاک 30 زخمی

دھماکہ قاہرہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کینسر کے باہر ہوا، تصویر: اے ایف پی
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کار میں ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دھماکہ پیر کی صبح  قاہرہ میں واقع نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر ہوا۔
مصر کی وزارت صحت تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط سائیڈ سے آنے والی ایک کار دوسری تین کاروں سے ٹکرا گئی جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔  دھماکے کے بعد کار گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
وزارت صحت کے مطابق آگ کی وجہ سے قریبی ہسپتال کو خالی کرانا پڑا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ہسپتال کی عمارت کو تیسرے فلور تک نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق مصر کے پبلک پراسیکیوٹر اس واقعے کی تحقیق کر رہا ہے۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ کار میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردانہ حملہ تھا۔
 

شیئر: