Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی سمارٹ پارکنگ

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اسمارٹ پارکنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ13منزلہ ہے ۔ پارکنگ میں آنے جانے کے 10راستے بنائے گئے ہیں ۔یہاں ویٹنگ ہال اور واش روم بھی بنائے گئے ہیں ۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے اسمارٹ پارکنگ کا افتتاح میونسپلٹی کے اعلیٰ عہدیداروں اور صحافیوں کی موجودگی میں کیا۔

اسمارٹ پارکنگ مکہ مکرمہ کے مشہور قبرستان المعلیٰ کے قریب قائم کی گئی ہے ۔مئیر محمد القویحص نے گورنر مکہ کو پارکنگ کے بارے میں بریف دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔گاڑی یہاں پہنچتے ہی خودکار نظام کے تحت اسکا وزن اور سائز معلوم کیا جاتا ہے  پھر اسے مقررہ جگہ بھیج دیا جاتا ہے۔مالک کو گاڑی 90سیکنڈ کے اندر خودکار نظام کے تحت دیدی جاتی ہے ۔فی گھنٹہ اجرت10ریال سے زیادہ نہیں ۔
گورنر مکہ مکرمہ کو اس موقع پر اسمارٹ پارکنگ سے متعلق ویڈیو بھی دکھائی گئی۔انہوں نے ایک اور اسمارٹ پارکنگ کا سنگِ بنیاد الجمیزہ کے علاقے میں رکھا ۔ یہ المعلاء قبرستان کے شمالی گیٹ کے قریب واقع ہے ۔یہ پارکنگ 1920مربع میٹر کے پلاٹ پر تعمیر ہو گی۔

خالد الفیصل نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے دروازے بلا استثنیٰ دنیا کے ہر ملک کے عازمینِ حج و عمرہ کیلئے کھلے ہوئے ہیں ۔350ہزار افراد حاجیوں کی خدمات پر مامور ہیں۔سعودی عرب کسی بھی ملک کے خلاف بدکلامی نہیں کرتا۔نہ ہی سازشیں کرتا ہے اور نہ ہی پرفریب سرگرمیوں کا جواب غیر معیاری طریقے سے دیتا ہے ۔

شیئر: