Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 لاکھ درہم پولیس کے حوالے کر دیے

ایشیائی مزدور نے ساری رقم تھانے جاکر پولیس کے حوالے کر دی
کہتے ہیں کہ اب ایمانداری کا زمانہ نہیں رہا اور کئی لوگ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ایمانداری کا کوئی فائدہ نہیں۔ لیکن اس کے باوجود اپنے ضمیر کی آواز سن کرایمانداری برتنے والے دنیا کے ہر گوشے میں ہر سطح پر موجود ہیں ۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں ایک ایشیائی مزدور کو 2 لاکھ 10ہزار درہم پڑے ہوئے ملے۔ وہ یہ رقم آسانی سے بیرون ملک منتقل کر سکتے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے مالدار ہو جاتا اور ان کی زندگی کے رنگ ڈھنگ بدل جاتے۔ مگر انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ ساری رقم پولیس سٹیشن جا کر پولیس کے حوالے کر دی۔
دبئی پولیس سٹیشن کے نائب سربراہ کرنل راشد محمد الشحی ایشیائی مزدور کی ایماندار سے بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو اعزاز سے نوازا ۔
الشحی نے دبئی کے لوگوں سے کہا کہ ایماندار لوگ ایسے ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایشیائی مزدور کے اعزاز کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں ایمانداری کو فروغ دینا ہے اور ایمانداروں کی حوصلہ افزائی سے یہ کام آسان ہو گا۔ دبئی پولیس نے مذکورہ رقم بیت المال میں جمع کرا دی۔
اگر اس رقم کا کوئی حقیقی دعویدار سامنے آئے گا تو اس کی امانت اس کے حوالے کر دی جائے گی۔

شیئر: