Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیدل حج کرنیوالوں کیلئے مزید ٹھنڈی سڑکیں بنیں گی 

مشاعر مقدسہ (منیٰ ، مزدلفہ،عرفات ) کے ڈائریکٹر جنرل احمد منشی نے پیدل حج کرنے والوں کو گرمی سے بچانے کےلئے قائم ٹھنڈی سڑک سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔
اخبار 24کے مطابق احمد منشی نے بتایاکہ پیدل حج کرنیوالوں کےلئے روڈ جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے ۔ یہ میدان عرفات میں جبل رحمت سے لیکر مزدلفہ ہوتے ہوئے منیٰ تک چلا گیا ہے۔یہ پوری دنیا میں پیدل سفر کرنیوالوں کا طویل ترین راستہ ہے۔اسے جدید عالمی معیار پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور بہترین خصوصیات سے آراستہ ہے ۔ 
احمد منشی کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں پیدل حج کرنیوالوں کےلئے بنائے جانیوالے روڈ کا مقصد حجاج کو عرفات ، منیٰ اور مزدلفہ آتے جاتے وقت آرام و راحت اور سکون و سلامتی فراہم کرنا ہے ۔پیدل حج کرنیوالوں کےلئے مخصوص راستے کے دونوںطرف فٹ پاتھ بنا دئےے گئے ۔ جگہ جگہ بینچ نصب ہیں ۔حاجیوں کو سورج کی تمازت سے بچانے کےلئے سائبان بھی نصب ہیں۔پورا راستہ روشن کر دیا گیا ۔رہنمائی کےلئے 57بورڈ لگائے گئے ہیں ۔400سے زےادہ بجلی کے کھمبے نصب ہیں ۔810ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔راستے کے دونوں طرف 400سے زےادہ کچرے دان رکھے گئے ہیں۔
احمدمنشی کے مطابق یہ بین الاقوامی منصوبہ جاپانی کمپنی کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے ۔یہ حاجیوں کےلئے سعودی حکومت کے اہم منصوبہ میں سے ایک ہے ۔اس کی بدولت الشعیبین کے علاقے میں ٹریک کی سطح کا درجہ حرارت کم کرنا ہے ۔مستقبل میں شیطانوں کے کمپلیکس (جمرات کے پل)کے میدانوں میں بھی یہ خاصیت شامل کر دی جائے گی۔منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں پیدل حج کرنیوالوں کے متعدد راستوں کو ٹھنڈی سڑک میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔
احمدمنشی نے بتایا کہ اس منصوبے کی بدولت درجہ حرارت 20سینٹی گریڈ کم ہو جائے گا۔درجہ حرارت جانچنے کا سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ہر10سیکنڈ میں درجہ حرارت ہر 10سیکنڈ میں نوٹ ہو گا ۔ خودکار نظام کے ذریعے مرکزی کنٹرول روم پہنچتا رہے گا۔
 واضح رہے کہ منٰی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جانے والی سڑک 16 کلومیٹر لمبی ہے۔ سخت گرمی میں حاجیوں کے لیے یہ فاصلہ طے کرنا بہت تھا۔اس راستے کو جاپانی کمپنی کے اشتراک سے خصوصی طور پر ایسے مواد سے تیار کیا گیا ہے جو گرمی کی حدت کو جذب کرنے کے بجائے درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے۔ 

شیئر: