کابل... افغانستان کی ون ڈے ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران5 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ ہرارے میں ہونے والے میچوں کا آغاز 16 فروری سے ہوگا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹ کلینڈر میں موجود وقفے کو پُر کرنے کیلئے افغا ن ٹیم کو دعوت دی تھی جسے بورڈ نے قبول کرلیا۔ سیریز کے تمام میچز دارالحکومت ہرارے میں کھیلنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ زمبابوے نے 3 ماہ قبل ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ افغان ٹیم بھی حالیہ دنوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کیخلاف کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔