Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنکریاں مارنے کا پہلا دن

دنیا بھر سے آنے والے24 لاکھ سے زائد حجاج کرام نے انتہائی آسانی اور سہولت کے ساتھ پہلے دن کی رمی اور قربانی کی، احرام کھول دیا ۔
جمرات پل انتظامیہ کے مطابق جمرات کی نچلی منزل سمیت تمام بالائی منزلیں رمی کیلئے کھول دی گئیں۔ جمرات جانے والے تمام راستوں پر خصوصی حج فورس کے اہلکار تعینات ہیں جو حجاج کی آمد رفت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
حجاج کی آسانی اور سہولت کے لئے خیموں کے حساب سے رمی کا جدول مقرر ہے جس کی پابندی کرتے ہوئے حجاج رمی کر رہے ہیں۔ حج انتظامیہ نے تمام خیموں میں جمرات کی موجودہ صورتحال اور رش کا اندازہ لگانے کے لئے اسکرینیں نصب کردی ہیں۔
ادھر مذبح خانوں میں قربانی کے لاکھوں جانور ذبح کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اضاحی پروجیکٹ کے تحت قربانی کا گوشت تمام اسلامی ممالک میں تقسیم ہوگا۔(تصاویر :ایس پی اے )

حجاج کرام کو جمرات تک لے جانے کےلئے مختلف راستے مقرر کئے گئے


بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج خوشی کا اظہار کررہے ہیں


جمرات پل کے قریب حجاج کا فضائی منظر


جمرات پر سات سات کنکریاں مارنے کے بعد دعا کی جاتی ہے


عید کے پہلے روز مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں


حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مختلف راستوں سے جمرات جا رہے ہیں


مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے منیٰ پہنچنے والے حجاج


لاکھوں حجاج کنکریاں مارنے جا رہے ہیں جبکہ پس مںظر میں خیمہ بستی دیکھی جا سکتی ہے


گرمی سے پریشان ایک حاجی کے سرپر اس کا ساتھی پانی ڈال رہا ہے 

شیئر: