Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال تالپور کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما  فریال تالپور کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں فریال تالپور کی رہائش کو سب جیل قرار دیا گیاتھا۔ گزشتہ دنوں شوگر لیول ہائی ہونے پر فریال تالپور کو اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال لے جایا گیا تھا۔
 پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فریال تالپور کو جیل منتقل کیا جانا انتقامی سیاست کا حصہ ہے۔
 ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ مسلسل عدالتوں کا سامنا کرنے والی بیمار قیدی خاتون کی یوں تذلیل کرنا قابل افسوس ہے۔
 پیپلزپارٹی کے چیئر مین نے سوال کیا کہ کون سا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایڈوائس کے برخلاف ایک قیدی خاتون کو رات بارہ بجے جیل منتقل کردیا جائے؟۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ’ عمران خان کشمیر کی حساس صورت حال کے موقع پر انتقامی سیاست میں مصروف ہیں۔ نئے پاکستان میں قوانین کے ساتھ ہماری تہذیب اور روایات کی بھی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں‘۔ 
’یہ وقت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لانے کا تھا‘۔

شیئر: