Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انڈیا کچھ بھی کر سکتا ہے‘

پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کثیر الجہتی کاوشیں کی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو عیدالاضحٰی کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ 

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انڈیا کشمیر کے تنازعے سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انڈیا کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


آرمی چیف نے باغ سیکٹر میں فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی، فائل تصویر: آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے کہا کہ انڈیا کو کشمیر میں کیے گئے جرائم پر پردہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ امن کی خواہش کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جتنا وقت جتنی کاوشیں درکار ہوں گی کریں گے اور ان شا اللہ ہر چیلنج پر پورا اتریں گے۔ ہمارا مذہب ہمیں امن کا درس دیتا ہے اور سچ کے لیے استقامت اور قربانی بھی سکھاتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج عید جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے۔

شیئر: