Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: حج قوانین خلاف ورزی پر 50 لاکھ ریال جرمانے

حج قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 101 کیسز کے فیصلے ہوئے جن میں مجموعی طور پر 50 لاکھ 50 ہزار ریال کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر1440 دن قید کی سزا سنائی گئی۔ 
حج پرمٹ کے بغیرحجاج کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 94 افراد کے خلاف فیصلے ہوئے جن میں سے 14 افراد کی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ 

پکڑے جانے والے افراد میں سے493کے خلاف فیصلے ہوئے ،  19 غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کیا جائے گا۔ فوٹو اے ایف پی

حج پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ اور دیگر حج مقامات سے پکڑے جانے والے افراد میں سے493 کے خلاف فیصلے ہوئے، ان میں سے 19 غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ حج قوانین کے مطابق غیر قانونی حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا جرم ہے جس پر پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر 15 دن قید اور ہر حاجی پر 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے، دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر دوماہ قید اور ہر حاجی 25 ہزار ریال جرمانے کی سزا جبکہ تیسری مرتبہ پکڑے جانے پر 6 ماہ قید اور ہر حاجی پر 50 ہزار ریال جرمانے کی سزامقرر ہے۔ 
ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا اگر غیر ملکی ہے  تو اسے سعودی عرب سے بیدخل کردیا جائے گا۔  
 

شیئر: