Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوہنی دھرتی:’پاکستانی فنکار کیا کہتے ہیں‘

پاکستان کا 73واں یوم آزادی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے جوش و خروش سے منایا۔ پاکستان کے فلم اور ٹی وی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے اپنے پیغامات سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے اور جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ 
اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے تصویرشیئر کی اور تحریر کیا ،یوم آزادی پاکستان  مبارک ہو ۔آج پاکستان 72سال کا ہو گیا ہے۔ہماری قوم کئی برسوں سے  نہ ختم ہونیوالا درد برداشت کر رہی ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میرا تعلق  اس سرزمین سے ہے ۔ ہم مضبوط ،پر عزم اورنرم خو ہیں۔ آج ہم سب آزاد اور محفوظ ہیں کیونکہ اسی قوم نے ہمیں آزادی دی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔ ٹویٹر اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ملی نغمے’ سوہنی دھرتی ،اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے ‘کی ایک لائن شیئر کی ۔ ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا ’مادرِ وطن کی ہمیشہ مقروض رہوں گی۔‘

اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی پرچم کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’اللہ ہمارے پیارے پاکستان کی ہمیشہ خفاظت کرے ۔یہ ہمارا گھر اور فخر ہے  اورکوئی نہیں ہم ہی نظم و ضبط ، یقین اور اپنے اتحاد سے اسے خوشحالی کی طرف لے جا سکتے ہیں ،’پاکستان زندہ باد‘۔
اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پرویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو ۔آج ہم بہت خوش قسمت ہیں ۔ ہم آج ایک آزادی ملک میں اپنی مرضی سے رہتے ہیں ،اپنی مرضی سے جیتے ہیں ۔اس وقت ہمارے کشمیری بہن بھائی اس بنیادی انسانی حق سے محروم ہیں ۔پوری دنیا سے ان کا مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے ۔

 عائشہ عمر نے کہا کہ میں عالمی برادری پر زور دیتی ہوں کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے اور کچھ کرے۔ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔تنازع کا پرامن حل کسی جنگ کے بغیر چاہتے ہیں ۔آج ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیریوں کو ہے کسی اور کو نہیں ۔
مہوش حیات نے جشن آزادی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے  لکھا کہ  ہمارے قائد نے کہا یقین ،ڈسپلن اور فرض شناسی ،کوئی ایسی چیز نہیں جسے آپ حاصل نہ کرسکتے ہو۔  خوش نصیب ہیں کہ ہم آزاد ہیں۔

 

شیئر: