Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم ڈار نے عالمی ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے لارڈز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران  ویسٹ انڈین مپائر سٹیو بکنر کا سب سے زیادہ128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
علیم ڈار نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ ’128ٹیسٹ میچز مکمل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس سے پہلے یہ اعزاز سٹیو بکنر کے پاس تھا جو میرے رول ماڈل ہیں اور یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے‘۔
پاکستانی امپائر نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ( آئی سی سی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)،اپنے تمام ساتھیوں،جیم خانہ اور فیملی ممبر ز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے بغیر اس ٹارگٹ کا حصول ممکن نہیں تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھی ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ برابر کرنے پر علیم ڈار کو مبارکباد دی ہے۔
علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا آغاز اکتوبر2003 کو ڈھاکا میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ سے کیا تھا ۔اب تک وہ تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں376 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
 جنوبی افریقا کے روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید 4 ایک روزہ میچز کی ضرورت ہے۔ علیم ڈار کو 206 ون ڈے انٹرنیشنل اور43 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں