Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن علی کی نئی اننگز کا آغاز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا۔
حسن علی اور انڈیا کی سامعہ  منگل کی رات دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی تقریب نکاح میں حسن علی کے قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔پاکستانی قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان بھی موجود تھے ۔نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔ حسن علی سیاہ رنگ کی شیروانی پہنے ہوئے تھے جبکہ انڈین دلہن سامعہ سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں حسن علی کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصویر کا کھوج لگانا شروع کر دیا تھااور مختلف خواتین کو حسن علی سے منسوب کر کے دعویٰ کیا کہ یہ سامعہ  ہیں۔

تاہم حسن علی نے دبئی میں اپنی ہونے والی شریک حیات کے ساتھ فوٹو شوٹ کروا کے سارا سسپنس ختم کر دیا۔
حسن علی اور سامعہ نے دبئی کےمختلف مقامات پر تصاویر بنوائیں جن میں پام جمیرہ، ابن بطوطہ مال اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حسن علی کو شادی میں مصروفیت کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنیچر کو چھ روز کی چھٹی بھی دے دی ہے اسی لیے وہ قومی ٹیم کے پری سیزن کیمپ میں شریک نہ ہو سکے البتہ وہ 22 اگست سے شروع ہونے والے کیمپ میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ مہندی کی تقریب سے قبل 25 سالہ حسن علی نے سبز کُرتے میں اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’بیچلر کی حیثیت سے آخری رات‘ اور اب آگے کی زندگی کی طرف دیکھ رہا ہوں۔‘
حسن علی کی دبئی میں ہونے والی مہندیاور نکاح کی تقریب میں ان کے قریبی دوست احباب بھی شریک ہوئے۔
کرکٹر شاداب خان نے ٹویٹ کیا میرے یار کی شاد ی ! ’میری دعا ہے کہ تم اور بھابی ہمیشہ خوش رہو‘۔
میرے بھائی کی شادی شدہ زندگی بہت اچھی رہے۔
واضح  رہے کہ میڈیا میں حسن علی اور سامعہ کی شادی کی خبریں گردش کرنے کے بعد حسن علی نے دو اگست کو اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو دبئی میں ہو گی۔

حسن علی نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ بیچلر کی حیثیت سے آخری رات‘

یاد رہے کہ سب سے پہلے پاکستان کے ظہیر عباس نے انڈیا کی ثمینہ عباس سے شادی کی۔ ظہیر عباس کے بعد محسن حسن خان کسی انڈین سے شادی کرنے والے دوسرے کرکٹر تھے جنہوں نے اداکارہ رینا رائے کو اپنی اہلیہ بنایا تھا۔ 
شعیب ملک کی انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے کئی مہینوں تک چرچے رہے تھے، اور اب حسن علی انڈیا میں شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

شیئر: