Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پروفائل‘ہزاروں برس قدیم مصری آرٹ 

مصری فنکار پروفائل کی تیاری میں سیاہ ، سفید ، سرخ ، زرد اور سبز رنگ استعمال کرتے تھے۔
ہزاروں سال پہلے مصرِ قدیم کے فنکار ’پروفائل‘کے آرٹ سے بہت اچھی طرح واقف تھے۔یہ بات بیشتر لوگوں کےلئے نئی ہو گی مگر ماہرین آثار قدیمہ اس سے بخوبی واقف ہیں۔مصرِ قدیم کے لوگ سنگ تراشی ، نقش نگاری اور مصوری کے فن میں کمال حاصل کئے ہوئے تھے ۔ ان کے فن پارے ان کے اندرونی جذبات کے آئینہ دار ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق مصرِ قدیم کے لوگ کھلے ہوئے رنگوں کے دلدادہ تھے ۔قدیم قبرستانوں اور پوجا گھروں کی چھتوں ، ستونوں اور دیواروں پر پائے جانیوالے نقش و نگار ، انسانوں ،جانوروں اور انواع و اقسام کی اشیاءکی تصاویر میں بھرے رنگ اس کا روشن ثبوت ہیں ۔انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے گویا رنگوں کے ذریعے تصاویر اور نقوش میں زندگی رواںدواں ہے ۔

مصرِ قدیم کے لوگ سنگ تراشی ، نقش نگاری اور مصوری میں کمال حاصل کئے ہوئے تھے

الاقصر شہر میں ایزیس کلچرل سوسائٹی کی چیئرپرسن شیریں النجار نے جرمن خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً3ہزار پرانی تصویروں اور نقوش نے ہمیں آرٹ کے ایسے رنگوں سے روشناس کرایا ہے جو ہر ذوق کے انسان کےلئے موزوں ہیں ۔فراعنہ نے تاریخی پہاڑ القرنہ کی چٹانوں کو تراش کر جو قبرستان بنائے ہیں وہ ایک طرح سے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کےلئے کھلے عجائب گھر کا درجہ رکھتے ہیں۔سیاح قبرستانوں کی دیواروں پر فن پاروں کے مناظر دیکھ کر عش عش کر اٹھتے ہیں ۔سیاح مصرِ قدیم کے لوگوں کو پوجا پاٹ ، کھیتی باڑی اور فصل کاٹتے ہوئے تصاویر اور نقوش میں دیکھ کر سحر زدہ ہو جاتے ہیں ۔
شیریں النجار نے بتایا کہ قدیم مصری فنکار ہزاروں برس پہلے ’ پروفائل‘کے فن سے آشنا ہو چکے تھے۔ان کے فن پاروں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے گویا وہ انسانوں سے متعلق اپنے اندرونی جذبات منعکس کر رہے ہیں ۔

قدیم مصری فنکار ہزاروں برس پہلے ’ پروفائل‘کے فن سے آشنا ہو چکے تھے

شیریں النجار بتاتی ہیں کہ قدیم مصری فنکار پروفائل کے فن میں اچھوتی صلاحیت کے مالک تھے ۔وہ پروفائل تصویر میں چھوٹی چھوٹی باتوں اور بنیادی اشیاءکا اظہار انتہائی فنکارانہ انداز سے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
شیریں النجار کہتی ہیں کہ فراعنہ کے دور کے فنکاروں کا کمال یہ تھا کہ وہ صرف ایسی صورت میں انسان کے سامنے والے حصے میں شایان شان طریقے سے اجاگر کرتے تھے جب وہ اس کےلئے موزوں ہوتا تھا۔
شیریں النجار کے مطابق مصری فنکار جسم اور اسکے ترکیبی عناصر کو دو طرح سے پیش کیا کرتے تھے۔اگر متعلقہ شخص کا سامنے والا منظر متناسب ہوتا تو فنکار پروفائل کے انداز میں سر اور بازوﺅں کو ابھارتا تھاجبکہ سائیڈ کی طرف سے مونڈھوں اور پنڈلیوں کو نمایاں کیا کرتا تھا۔ یہ سارا کام ناقابل تبدیل قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا جاتاتھا۔
مصری فنکار پروفائل کی تیاری میں سیاہ ، سفید ، سرخ ، زرد ، نیلے اور سبز رنگ استعمال کیا کرتے تھے۔
 

شیئر: