Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نریندر مودی کے لیے امارات کا ایوارڈ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ’آرڈر آف زید‘ دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا نریندر مودی اس اعزاز کے مستحق تھے بھی یا نہیں۔
جہاں ایک طرف انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس خبر پر خوشی ظاہر کر رہی ہے وہیں پاکستانی اور کشمیری سوشل میڈیا صارفین اس پر غم و غصے کا شکار ہیں۔
نریندر مودی نے یو اے ای سے ملنے والے ایوارڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور اس اعزاز کو ایک ارب 30 کروڑ انڈین کے نام کرنے کا اعلان کیا۔
ایک انڈین ٹوئٹر صارف الوک بھٹ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سمال مین‘ کو یو اے ای کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ آکسفورڈ کا تعلیم یافتہ ولی عہد کی گاڑی چلا رہا ہے۔‘
پاکستانی صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کا اعلی ایوارڈ ’آرڈر آف زاید’ گجرات اور کشمیر میں مسلمانوں کے قصائی کو دیا گیا جبکہ لاکھوں مسلمان مارے گئے ،تشددو زیادتی کا نشانہ بنےاورمودی کے حکم پر کشمیر میں’ کرفیو آرڈر‘ کے تحت زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔‘
ایک انڈین ٹوئٹر صارف واستا جھا نے نریندر مودی کو ملنے والے عالمی اعزازات کی فہرست ٹویٹ کر دی۔

پاکستانی ٹوئٹر صارف محمد فاروق مودی کو ملنے والے ایوارڈ پر لکھتے ہیں ’ باپ بڑا نہ بھیا، سب سے بڑا روپیہ۔‘

 

شیئر: