Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا:غلط استعمال نہ روکنے پر سزا

عوامی مقامات پر کسی کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنا غیر قانونی
شارجہ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جو والدین اپنی اولاد کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے نہیں روکیں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ سرپرست اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے صحتمند استعمال کا عادی بنائیں۔ 
امارات الیوم کے مطابق شارجہ پولیس میں جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ابراہیم مصبح العاجل نے توجہ دلائی کہ اماراتی شہریوں اور غیر ملکیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے متعلق لڑکوں اور لڑکیوں کے ذہنوں میں مثبت تصویر ڈالیں۔ 
العاجل نے لڑکوں اور لڑکیوں سے کہا کہ وہ تجارتی مراکز ،ثقافتی پروگراموں اور سیر و تفریح کے مقامات پر کسی کی تصویر نہ لیں ۔وہاں موجود افراد کی ویڈیو نہ بنائیں اور اس قسم کی کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں ۔یہ غیر قانونی عمل ہے ، ایسا کرنیوالوں کے خلاف قانون کارروائی ہو گی۔

اجازت کے بغیر دوسروں کی تصاویر لینے یا ویڈیو بنانے پر 6ماہ قید اور 5لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا، ابراہیم العاجل

العاجل نے خبردار کیا کہ جو لوگ تجارتی مراکز ، ثقافتی پروگراموں اور سیر و تفریح کے مقامات پر اجازت کے بغیردوسروں کی تصاویر لیکر یا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالیں گے ،انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی جرائم کے قانون کی دفعہ 21کے مطابق سزا دی جائے گی۔کم از کم 6ماہ قید اور ڈیڑھ لاکھ درہم سے لیکر 5لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا ۔بعض حالات میں ان میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکے گا۔
اماراتی قانون ساز نے پبلک مقامات پر لوگوں کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کیا ہے ۔کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی سن گن لینے ، کسی کے عمل پر اعتراض کرنے کسی کے درمیان ہونیوالی بات چیت ریکارڈ کرنے یا ویڈیو بنانے کا مجاز نہیں ۔کوئی بھی شخص دوسروں کی تصاویر یا ویڈیو اس کی مرضی کے بغیر اپنے پاس محفوظ نہیں رکھ سکتا ۔
اماراتی قانون کے مطابق جو شخص بھی آئی انفارمیشن سسٹم استعمال کرے گا یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کسی وسیلے سے استفادہ کرکے کسی کی تصویر میں کوئی ردوبدل کرے گا ، یہ کام متعلقہ شخص کو بدنام کرنے کیلئے انجام دے گا اسے کم از کم ایک برس قید اور ڈھائی لاکھ درہم سے 5لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہو گی ۔ دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جا سکتی ہے ۔
 

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے متعلق بچوں کے ذہنوں میں مثبت تصویر ڈالیں

 

شیئر: