Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فیول کی قیمتوں میں کمی

نئے نرخنامے میں اسکی قیمت 2.38درہم مقرر کی گئی ہے
متحدہ عرب امارات نے اپنے یہاں پیٹرول اور ڈیزل کا نیا نرخنامہ جاری کردیا۔ عملدرآمد یکم ستمبر 2019سے ہوگا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق تینوں قسموں ’سپر 98‘، ’خصوصی 95‘ اور ’ای پلس 91‘ پیٹرول کے نرخ کم کردیے گئے ہیں۔ صارفین کو فی لیٹر 10فلس کا فائدہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات تیل کے نرخوں کی نگراں کمیٹی قائم کئے ہوئے ہے۔ یہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کے نرخوں کے تناظر میں ہر ماہ نئے نرخ جاری کرتی ہے۔ یہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل کرکے حتمی نرخنامے سے صارفین کو آگاہ کرتی ہے۔ نیا نرخنامہ فیول ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں کی ویب سائٹس پر پیش کردیا گیا۔
امارات میں ستمبر 2019 سے تیل کے نرخ کچھ اس طرح ہوں گے۔

نیا نرخنامہ فیول ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں کی ویب سائٹس پر پیش کردیا گیا

پیٹرول 98 اگست کے مہینے میں ایک لیٹر 2.37 درہم میں فروخت ہورہا تھا۔ یکم ستمبر سے 2.28 درہم میں مہیا ہوگا۔
پیٹرول 95 کی حالیہ قیمت 2.26 درہم ہے۔ یکم ستمبر سے 2.16 درہم ہوگی۔
ڈیزل کی حالیہ قیمت 2.42درہم ہے نئے نرخنامے میں اس کی قیمت 2.38 درہم مقررکی گئی ہے۔

شیئر: