Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہوم ٹیوشن سینٹر‘کی تصویری جھلکیاں

کشمیری بچے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سکولوں کی بندش کے باعث ایک ہوم ٹیوشن سینٹر میں پڑھائی میں مصروف ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
انڈیا کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے پانچ اگست  2019 کے فیصلے کے بعد سے پوری وادی میں ذرائع نقل حرکت اور مواصلاتی نظام بند ہیں۔ وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے طلبہ کو سکولز اور تعلیمی ادراوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وادی میں اکثر سکولز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں کشمیر میں لوگوں نے بچوں کی تعلیم میں آنے والے تعطل کے ازالے کے لیے گھروں میں پرائیوٹ ٹیوشن سینٹرز کھول دیے ہیں جہاں پرائیویٹ ٹیچرز پڑوس کے بچوں کو پڑھاتے ہیں۔ 
ایسے ہی ایک پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر کی تصویری کہانی ۔۔۔ تصاویر: اے ایف پی

ایک پرائیویٹ ٹیچر سری نگر کے مضافاتی علاقے میں واقع ’ہوم ٹیوشن سینٹر‘ میں طالب علموں کو پڑھا رہا ہے۔ 

 

سری نگر کے مضافات میں واقع ایک ہوم ٹیوشن سینٹر میں بچے جاری لاک ڈاؤن کے دوران پڑھائی کر رہے ہیں۔

 

سری نگر کے ’ہوم ٹیوشن سینٹر‘ میں زیادہ تر طالب ابتدائی کلاسز کے ہیں۔

 

کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سکول بند ہیں یا پھر والدین خوف کی وجہ سے ان کو سکول نہیں بھیج رہے۔

 

انڈیا کی جانب سے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔

 

شیئر: