Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ لڑکی تو سارہ علی خان جیسی ہے‘

سارہ آج کل ’قلی نمبر 1 ‘ کے ری میک میں کام کر رہی ہیں، فوٹو: ٹوئٹر
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا وزن کم کرنے سے پہلے کی تصویر شیئر کی تو نہ صرف ان کے مبینہ بوائے فرینڈ اور ’لو آج کل‘ کے کو سٹار کارتک آریان بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی سارہ کی اس ’حیرت انگیز‘ تبدیلی پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سارہ نے والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ جو پرانی تصویریں شیئر کیں وہ موجودہ گلیمرس اور خوبصورت سارہ سے بہت زیادہ مختلف ہیں۔
سارہ نے جب تصویریں شیئر کیں تو ان پر سب سے پہلے کمنٹ کرنے والا کوئی اور نہیں کارتک آریان تھے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آج کل سارہ علی خان کے بوائے فرینڈ ہیں۔

سارہ علی خان کی تصویرپر پہلا تبصرہ کارتک آریان نے کیا، فوٹو: انسٹا گرام

تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کارتک آریان نے لکھا کہ ’یہ لڑکی تو سارہ جیسی لگ رہی ہے‘
ایک صارف نے سارہ علی خان سے اس ’تبدیلی‘ کا راز پوچھا۔ ’ بہت خوبصورت: آپ نے اپنے آپ کو اس قدر تبدیل کرنے میں کتنا پیسہ اور وقت خرچ کیا اور کتنی محنت کی؟‘
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی وڈ میں اینٹری سے پہلے سارہ کا وزن 90 کلوگرام سے زائد تھا۔ ’کیدار ناتھ‘ سارہ علی خان کی پہلی فلم تھی۔

 

اگرچہ ’کیدار ناتھ‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی اور بالآخر دسمبر 2018 میں یہ فلم ریلیز ہو گئی تاہم اسی مہینے سارہ نے اپنی اگلی فلم ’سمبا‘ میں کام شروع کر دیا۔
’سمبا‘ سارہ کی’100 کروڑ کلب‘ کی پہلی فلم ثابت ہوئی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئین کا کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت سارہ نے امتیاز علی کے ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے اور آج کل ’قلی نمبر 1 ‘ کے ری میک میں مصروف ہیں۔ ’قلی نمبر1 ‘ میں ورون دھون ان کے مدمقابل ہیں۔
 

شیئر: