Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلی پر فائرنگ: انڈین ناظم الامور کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر انڈین فورسز کی جانب سے سیزفائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں انڈین ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
 سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی 6 ستمبر کو کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں کی گئی۔ انڈین فورسز نے انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی پر امن ریلی کے سویلین شرکاءپر فائرنگ کی ۔جس سے 4 معصوم شہری 35سالہ افتخار، 20 سالہ راحیل، 20 سالہ فرحان اور عدیل شدید زخمی ہوگئے ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ انڈین فورسز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر شہری آبادی کو مسلسل آرٹلری ، مارٹر اور خود کا رہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

انڈین فورسز کی طرف سے اب تک سیز فائر کی1970 خلاف ورزیاں کی جا چکیں۔

 انڈیا کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں غیر معمولی اضافے کا سلسلہ 2017 سے جاری ہے۔ انڈین فورسز کی طرف سے اب تک سیز فائر کی1970 خلاف ورزیاں کی جا چکیں۔
 بیان میں مزید کہا گیا کہ دانستہ طور پر شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانا یقینا افسوسناک، انسانی وقار، انسانی حقوق اور انسانی قانون کے منافی ہے ۔
 انڈیا کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں سے علاقائی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے اور یہ کسی بھی اسٹریٹجک غلطی کا باعث بن سکتا ہے۔
 ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ انڈیا 2003 کے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے ، سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی اور دیگر واقعات کی تحقیقات کی جائے ۔
 

شیئر: