Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبد العزیز نئے وزیر توانائی مقرر

شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کے پاس اب وزارت توانائی کا قلمدان ہوگا
سعودی عرب میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شاہی فرمان جاری ہوئے ہیں جن کے مطابق وزیر توانائی انجینئر خالد الفالح کو عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان کی جگہ شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا ہے۔
اسی طرح شاہی فرمان میں نائب وزیر صنعت انجینئر عبد العزیز بن عبد اللہ العبد الکریم کو عہدے سے سبکدوش کرکے ان کی جگہ انجینئر اسامہ بن عبد العزیز الزامل کو مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے انجینئر خالد الفالح کو سبکدوش کردیا ہے

شاہ سلمان نے شہزادہ سلمان بن احمد بن عبد العزیز کو بحرین میں سعودی عرب کا سفیر مقرر کرنے کا شاہی فرمان بھی جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے صنعت میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ وہ 2017 میں وزیر مملکت برائے توانائی وصنعت مقرر کئے گئے تھے۔
اس سے قبل 2015 میں وہ نائب وزیر پٹرولیم اور معدنیات تھے۔ 2004 سے 2015 تک وہ وزارت پٹرولیم میں سیکریٹری رہ چکے ہیں۔
 

شیئر: