Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’حجاج کی واپسی 14 ستمبر تک جار ی رہے گی‘

آئندہ سال کے لیے حج تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔
 سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 15 لاکھ سے زائد غیر ملکی حجاج اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے جبکہ2 لاکھ 71ہزار اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
2 لاکھ33 ہزار 827 غیرملکی حجاج مدینہ منورہ جبکہ 38 ہزار83مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق9 لاکھ82 ہزار398حجاج جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ، 4 لاکھ 87 ہزار 162 مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ائیر پورٹ اور ایک لاکھ 508 ہزار طائف ائیر پورٹ سے روانہ ہوئے۔

2 لاکھ پاکستانی حجاج میں سے اب تک ایک لاکھ63 ہزار سے زائد  وطن واپس پہنچ چکے۔

شیڈول کے مطابق14 ستمبر تک تمام غیر ملکی حجاج سعودی عرب سے چلے جائیں گے۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ سال کے لیے حج تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔
 دریں اثناءپاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے ایک بیان میں کہا کہ فریضہ حج کے بعد2 لاکھ پاکستانی حجاج میں سے اب تک ایک لاکھ63 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے۔ حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ14ستمبرتک جاری رہے گا۔

شیئر: