Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئے وزیر توانائی نے کہا کہ وہ ملک ، بادشاہ اور دین کے لئے مخلص رہیں گے
نئے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جدہ کے قصر السلام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف وفاداری دیتے ہوئے نئے وزیر توانائی نے کہا کہ وہ اپنے ملک، بادشاہ اور دین کے لیے مخلص رہیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے وزیر توانائی کو ملک و قوم کی خدمت کی تلقین کی ہے۔ اس موقعے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

شہزادہ عبدالعزیز نے عہد کیا کہ وہ شاہ سلمان کی توقعات پر پورا اتریں گے

بعدازاں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ شاہ سلمان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کے لیے توانائی کا شعبہ کلیدی کردارادا کر رہا ہے۔ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
 

 وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا

 

شیئر: