Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انار میلہ: خریداری سمارٹ ایپ کے ذریعے

الباحہ ریجن میں آٹھواں قومی انار میلہ اختتام پذیر ہو گیا ۔
الباحہ ریجن میں آٹھواں قومی انار میلہ اختتام پذیر ہو گیا ۔ اختتامی تقریب میں الباحہ گورنریٹ کے نگران برائے تقریبات ماجد الغباشی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ 
 میلے کو کامیاب بنانے پر حکومتی اداروں کے ذمہ داروں اور کو خصوصی اسناد سے نواز ا گیا ۔ میلے میں شریک کاشت کاروں کو بھی خصوصی طور پر تعریفی اسناددی گئیں ۔ بہترین فصل پر بھی کاشت کاروں کو انعامات د یے گئے ۔

اختتامی تقریب میں الباحہ گورنریٹ کے نگران برائے تقریبات ماجد الغباشی نے شرکت کی ۔ 

سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انار میلے کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ امسال قومی انار میلے میں اسمارٹ ایپ کے ذریعے مملکت بھر سے خریداروں کو یہ سہولت فراہم کی گئی کہ وہ اپنے شہروں میں ہوتے ہوئے ایپ کے ذریعے انار خرید سکیں ۔
اس ضمن میں انار میلے کے لئے جاری کی جانے والی ایپ کے ذمہ دار یحیی الیابس کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ کے دوران’الباحہ قومی انار میلے ‘ سے مملکت اور بیرون ملک سے 300 خریداروں نے رجوع کیا جنہیں 9 ہزار کلو گرام انار فروخت کئے گئے ۔
الیابس کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ایپ کے ذریعے خریداروں کو انکے مطلوبہ انار کی شپمنٹ کی گئی۔ خصوصی اہلکاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو آنے والے آرڈر کا جائزہ لیکر اس کے مطابق شپمنٹ تیار کرکے انہیں روانہ کرتے تھے۔

کاشت کار وں کو فائدہ ہوا کہ انہیں اپنا مال منڈی لے جانا نہیں پڑا

 اسمارٹ ایپ کے ذریعے جہاں خریداروں کو کافی سہولت ہوئی وہاں کاشت کار وں کو بھی یہ فائدہ ہوا کہ انہیں اپنا مال منڈی لے جانا نہیں پڑا ۔میلے میں ہی مملکت کے دوردراز شہروں کے علاوہ بیرون ملک سے بھی آرڈر موصول ہوگئے ۔ 
 انار میلے کے حوالے سے جاری اسمارٹ ایپ کے ڈائریکٹر آپریشنز عمر البشیری کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ایپ کے ذریعے انار وں کی فروخت کا سلسلہ سیزن کے اختتام تک جاری رہے گا۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں انار کے خریداروں کو فائدہ ہو اور ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنے شہروں میں بیٹھ کر ہی مال آرڈر کریں ۔ البشیری نے مزید کہا کہ خریداروں کی مرضی کے مطابق مال انکے شہروں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں کمیٹیوں کو متعین کیا گیا ہے جو تمام امور اپنی نگرانی میں سرانجام دیتی ہیں ۔ 
 

شیئر: