Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کے مداح دبنگ 3 کے منتظر

سلمان خان نے دبنگ 3 کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، فوٹو ٹوئٹر
بالی وڈ سٹار سلمان خان کی ہٹ فلم ’دبنگ‘ کی نویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شائقین ’دبنگ 3‘ کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
2009 میں ریلیز ہونے والی دبنگ فلم میں سلمان خان نے چلبل پانڈے نامی پولیس افسر کا مشہور کردار ادا کیا تھا اور اسی فلم کے ذریعے اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
دبنگ کی نویں سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ  شروع کیا جس میں وہ اداکار کے دبنگ 3 میں اپنائے جانے والے کردار کے منظر عام پر آنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلمی شائقین میں تجسس پایا جا رہا ہے کہ سلمان خان آنے والی فلم میں کیا روپ دھاریں گے۔
بالی وڈ خان آج کل ’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔  
عارف نامی ٹوئٹر صارف نے سلمان خان کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو سلمان خان کے فلم میں اپنائے گئے روپ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

 

 
صارف سردار سنگھ نے دبنگ کے گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے ’دبنگ 3‘ کی ریلیز کی امید رواں سال دسمبر میں کی جبکہ سلمان خان نے باقاعدہ طور پر فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا۔
 
پراشانت کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے ہر فلم میں منفرد انداز اپنایا ہے لیکن دبنگ میں کچھ خاص بات تھی، اور اس کی وجہ یہ تھی کہ فلم میں چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان کی شخصیت کے بہت قریب تھا۔
 
فرح نے چلبل پانڈے کا ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشہور کردار کے دوبارہ فلمائے جانے پر بے حد خوش ہیں۔ 

 
صہیب انصاری نے بھی سلمان خان کے کردار چلبل پانڈے کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سلمان خان کی فلم دبنگ 3 دیکھنے کے لیے بے حد خوش ہیں۔
 
فلم میں سلمان خان کے ڈائیلاگ اور گانوں کے علاوہ ان کا بیلٹ والا ڈانس سٹیپ بہت مشہور ہوا تھا جس کو شائقین نے اپنانے کی بے حد کوشش کی۔

 

شائقین کو امید ہے کہ سلمان خان دبنگ کی نویں سالگرہ کے موقع پر آئندہ آنے والی فلم ’دبنگ 3‘ کا پوسٹر ضرور ریلیز کریں گے۔

شیئر: