Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کربلا میں بھگدڑ سے 31 افراد ہلاک

زخمی ہونے والوں میں کم از کم 10 کی حالت تشویش ناک ہے
عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ منگل کو کربلا میں زخمی ہونے والوں میں کم از کم 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔
 عراقی وزارت صحت کے ترجمان نے ابتدا میں بھگدڑ میں16 افراد کے ہلاک اور75 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔ بعد ازاں وزارت کے ترجمان سیف البدر نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 31 ہوگئی ۔
 روسی خبر رساں ادارے آر ٹی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کربلا میں  تہ خانہ  دھنس جانے کا جو دعوی کیا جا رہا ہے وہ درست نہیں ۔
خیال رہے کہ 10 محرم کے موقعے پر کربلا میں ہر سال لاکھوں زائرین جمع ہوتے ہیں۔

شیئر: