Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظہبی: ٹریفک جرمانے اب آسان قسطوں پر

معاشرے کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے پاک کرنے کے لیے آگہی مہم شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: الامارات الیوم
ابوظہبی پولیس نے ٹریفک جرمانے ایک سال کی آسان اقساط میں ادا کرنے کی سہولت دے دی ہے۔
عرب امارات کے مقامی اخبار ’الامارات الیوم‘ کے مطابق ڈرائیوروں کی سہولت اور آسانی کے لیے جرمانے قسطوں میں وصول کیے جائیں گے اور ان پر کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔ 
جرمانوں کی ادائیگی مقامی بینکوں کے کریڈٹ کارڈز سے بھی کی جا سکے گی۔
 ابوظہبی پولیس میں مرکزی آپریشن کے سربراہ بریگیڈیئر سہیل الخیلی نے الامارات الیوم کو بتایا کہ معاشرے کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے پاک کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آگہی مہم شروع کردی گئی ہے۔

جرمانے کی ادائیگی اب کریڈٹ کارڈ سے بھی کی جا سکے گی۔ فوٹو: الامارات الیوم

مختلف زبانوں میں خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کے لیے وڈیوز بھی تیار کی گئی ہیں جو ڈرائیوروں کے موبائل پر بھیجی جائیں گی۔
پولیس نے خلاف ورزی کے بھیانک نتائج پر مشتمل متعدد وڈیوز تیار کی ہیں جو حقیقت پر مبنی ہیں۔ ان وڈیوز کو نگران کیمروں میں موجود ریکارڈنگ سے تیار کیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر سہیل الخیلی کا کہنا تھا کہ جن ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے ہیں وہ کریڈٹ کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سال کے اندر اپنے جرمانے ادا کرسکتے ہیں۔
                            
 

شیئر: