Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ڈالرز سے بھرے باکس

افریقی گروہ نے سوشل میڈیا کی مدد سے متاثرہ شخص کو جال میں پھنسایا
راتوں رات امیر بننے کا خواب عموما تیسری دنیا کے لوگ دیکھتے ہیں۔ شعبدہ باز سادہ لوح افراد کو بے وقوف بناتے ہیں۔
 دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ڈالر وڈیو اسکینڈل پر بیان جاری کیا ہے۔ 
 افریقی گروہ نے وڈیو میں ڈالرسے بھرے باکس دکھا کر فوری طور پر رقم ڈبل کرکے مالدار بننے کا لالچ دیا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے میڈیا انچارج کرنل فیصل عیسیٰ القاسم نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں ڈالروں سے بھرے بکسوں کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ڈالر اصلی نہیں نقلی ہیں۔ افریقی گروہ ویڈیو میں نظر آنیوالے شخص کو دھوکہ دینے کی کوشش کر ررہا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکا۔

دبئی پولیس نے ریکارڈ وقت میں افریقی گروہ کو گرفتار کر لیا

 کرنل فیصل عیسی القاسم کا کہنا تھا کہ افریقی گروہ نے سوشل میڈیا کی مدد سے متاثرہ شخص کو اپنے جال میں پھنسایا ۔ اسے دولت دگنی کرنے کا لالچ دیا ۔افریقی گروہ نے اسے بہانے سے ایک فلیٹ میں بلایا جہاں جعلی ڈالروں سے بھرے ہوئے بکس رکھے ہوئے تھے ۔
متاثرہ شخص افریقی گروہ کے جال میں پھنس تو گیا لیکن وہ رقم ڈبل کرنے کے دعوی پر قائل نہیں ہوسکا۔اس نے رقم دینے سے انکار کیا تو افریقی گروہ نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے وڈیو کلپ استعمال کی۔
 متاثرہ شخص نے دبئی پولیس کو واقعہ کی رپورٹ کردی۔ دبئی پولیس نے فوری طور پر اقدامات کرکے ریکارڈ وقت میں افریقی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
 دبئی پولیس کے میڈیا انچارج نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر انجانے لوگوں کے رابطوں کا جواب دینے میں احتیاط برتی جائے ۔اگر کوئی گروہ یا اس کا کوئی کارندہ سبز باغ دکھا رہا ہو تو فوری طور دبئی پولیس اپلیکشن ecrime.ae یا 999یا901پررابطہ کریں ۔اسمارٹ سروس ’عین الشرطہ‘استعمال کریں۔
 

شیئر: