Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غسل کعبہ کی رسم، کون کون شریک ہوگا

غسل کعبہ عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے دیا جائے گا
 گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل پیر کو غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے۔ وہ یہ کام خادم حرم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں انجام دیں گے۔
غسل کعبہ کی رسم میں نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علمائ، وزرا، کلید برداران کعبہ اور مقامی شہری شریک ہوں گے۔ 
غسل کعبہ عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے دیا جائے گا۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو خوشبو دار پانی سے صاف کیا جائے گا۔

 گورنر مکہ شہزادہ خالد ا لفیصل پیر کو غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے۔

ڈاکٹر عبدالر حمن السدیس نے بتایا کہ سعودی عرب نے یہ رسم بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے عہد میں شروع کی تھی۔ ان کے تمام جانشین اس پر عمل پیرا رہے۔ اب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی اس رسم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی خدمت سعودی ریاست کے قائدین کی پہچان ہے۔ ’اللہ تعالی نے قرآن کریم میں اسلامی شعائر کی تعظیم کا حکم دیا ہے۔ یہ سنت بھی ہے۔ صحابہ کرام اور خلفائے راشدین اس پر عمل پیرا رہے۔ سعودی قائدین بھی اس کی پابندی کرر ہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت بھی سعودی حکومت کی مسلمانوں کے قبلے سے محبت اور عقیدت کا پتہ دیتی ہے۔
واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان کو اور محرم میں ادا کی جاتی تھی۔ اب ایک مرتبہ 15محرم کو ادا کی جاتی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں