Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ نے آرامکو تنصیبات پر حملے کی مذمت کردی

سیکریٹری جنرل نے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط و تحمل سے کام لیں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں کی مذمت کردی ہے۔
اسکائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگیرک نے بیان جاری کرکے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ انتہائی ضبط و تحمل سے کام لینے ، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں صورتحال کو مزید خراب کرنے سے بچنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل پابندی کریں۔

ایران کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں اسکا کوئی ہاتھ نہیں

دوسری طرف العربیہ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پر حملے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں۔
 اسی دوران ایرانی ذرائع ابلاغ حوثی باغیوں کے اس دعوے کا بڑھ چڑھ کر پرچار کررہے ہیں جس میں انہوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شیئر: