Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہم آپ کی مدد کے لیے موجود ہیں‘

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں فلپائن کے باکسر کو شکست دینے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم سے اپنے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کا نام بلند کرنے پر مبارک باد دی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ : ’آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہمارا فخر ہیں۔ ہم آپ جیسے باصلاحیت اور مثبت توانائی سے بھرپور نوجوانوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔‘
محمد وسیم نے حوصلہ افزائی کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ محمد وسیم نے دبئی میں کھیلے گئے مقابلے میں اپنے فلپائنی حریف کونراڈو ٹینومور کو یک طرفہ مقابلے کے بعد پہلے راؤنڈ میں ہی شکست دے دی تھی۔

محمد وسیم نے دبئی میں فلپائنی حریف کو ناک آؤٹ کیا تھا، تصویر: اے ایف پی

واضح رہے کہ میچ جیتنے کے بعد پاکستان آمد پر محمد وسیم کا استقبال نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ برطانیہ کے لیے کھیلنے والے عامر خان کو پاکستان میں بھرپور پروٹوکول دیا جاتا ہے لیکن پاکستان کے لیے کھیلنے والے محمد وسیم کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔
اس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹویٹ کی اور کہا تھا کہ آئندہ وہ محمد وسیم کا استقبال کرنے کے لیے ایئر پورٹ پر موجود ہوں گے۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز پاک‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر:

متعلقہ خبریں