Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ریلوے سٹیشن آتشزدگی کے بعد تصاویر میں

جدہ حرمین ریلوے اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی سے سٹیشن چھت اور دوسری منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی
ریلوے سٹیشن کے گراﺅنڈ فلور اور پہلی منزل تک آگ نہیں پہنچی تھی
آتشزدگی میں گیارہ افراد زخمی ہوئے جن میں آٹھ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا
شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی عرب کے شہروں جدہ ، مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین مسافر ٹرین سروس کا افتتاح گذشتہ برس کیا تھا
حرمین ریلوے کا ٹریک 450 کلومیٹر طویل ہے اور اس کی تعمیر پر 6.7 ارب یورو لاگت آئی تھی
جدہ کے حی السلیمانیہ میں واقع حرمین ریلوے ا سٹیشن میں لگی آگ پر کم و بیش 17گھنٹے بعد قابو پایا گیا تھا: اے ایف پی
جدہ حرمین ریلوے سٹیشن میں خوفناک آتشزدگی سے سٹیشن چھت اور دوسری منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ گراﺅنڈ فلور اور پہلی منزل تک آگ نہیں پہنچی تھی۔سبق نیوز نے آگ سے تباہی کی تصویر جاری کی ہیں۔

شیئر: