Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تماشائیوں کا غصہ، ریفری بھاگ نکلا

سوڈان میں فٹبال میچ کے ریفری کو اپنا فیصلہ مہنگا پڑ گیا ,
سوڈان میں فٹبال میچ کے ریفری کو اپنا فیصلہ مہنگا پڑ گیا ۔غضبناک تماشائیوں سے بچنے کے لیے گراونڈ سے نکل کر گھر کی طرف دوڑ لگا دی ۔
عربی روزنامے عکاظ نے سوڈانی اخبار کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریفری نے جب یہ دیکھا کہ تماشائیوں کا شور حد سے بڑھنے لگا ہے تو وہ خوف زدہ ہو کر گرائونڈ سے بھاگ کھڑا ہوا ۔
تمائشائیوں نے جب ریفری کو گرائونڈ چھوڑ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی میچ چھوڑ کر اسے کے پیچھے بھاگے تاکہ اپنا غصہ نکال سکیں ۔ ریفری تماشائیوں کے غضب سے بچنے کے لیے اپنے گھر کی طرف دوڑا مگر وہ اس سے بے خبر تھا کہ اس کے فیصلے سے اتفا ق نہ کرنے والے ناراض تماشائی بھی اس کے پیچھے ہیں۔
ریفری نے جب یہ دیکھا کہ تماشائی اسے کسی طرح چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تو اس نے اپنے گھر کے قریب پہنچ کر موبائل پر اہل خانہ سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور دروازہ کھولنے کو کہا تاکہ وہ تماشائیوں کے غضب سے بچ کر فوری طور پر گھر میں گھس جائے ۔ 

غضبناک تماشائی  گھر کے باہر کھڑے ہو کر برا بھلا کہتے  رہے ۔ فوٹو ۔ عکاظ  

گھر کے قریب پہنچ کر مفرور ریفری نے جب یہ دیکھا کہ اس کی اہلیہ او ر بچے گھر کا دروازہ کھول کر اس کے منتظر ہیں تو وہ فورا گھر میں جا گھسا اور دروزاہ بند کر کے کمرے میں پنا ہ لے لی ۔
غضبناک تماشائی اس کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر اسے برا بھلا کہتے  رہے کچھ نے اپنا غصہ گھر کے دروازے اور دیواروں پرنکالا جبکہ اکثر صورتحال دیکھ کر واپس لوٹ گئے ۔ 

 

فٹبال میچ سوڈان کپ کے لیے مریخ العیلفون اور بدر ام ضوا کے مابین کھیلا جارہا تھا ۔ ریفری عثمان نے مریخ العیلفون ٹیم کے خلاف فیصلہ دیا جس پر ٹیم نے احتجاج کیا اور میچ کھیلنے سے انکار کیا ۔ ٹیم کی جانب سے احتجاج جاری تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود ٹیم کے حامی بھی  حامی غصے میں آگئے اور ریفری عثمان کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔ بکھرتے ہوئے تماشائیوں کو دیکھ کر ریفری  نے فٹبال گرائونڈ سے فرار میں ہی عافیت جانی ۔
دوسری جانب سوڈانی فٹ بال یونین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ٹیم مریخ العیلفون کے حامیوں کی جانب سے ریفری کے فیصلے کو نہ مانتے ہوئے کی جانے والی زیادتی پر ٹیم کے خلاف سخت تادیبی کاررائی کی جائے گی ۔ 

شیئر: