Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کی بندش سے پریشان شہری کا وزیرسے رابطہ

حکام بالا نے مجھے مسئلے کے حل کا یقین دلایا. السماء العربیہ نیوز
سعودی عرب کے مشرقی ریجن  جازان کے ایک گاؤں میں پانی کی بندش سے پریشان شہری نے وزیر پانی و بجلی سے رابطہ کر لیا۔ 
جازان کے نواح میں چند گھرانوں پر مشتمل گائوں والے کافی عرصے سے پانی کی عدم فراہمی کے سبب مشکلات سے دوچار تھے۔ 
 شکایت درج کرانے کے باوجود محکمہ کی جانب سے مسئلہ حل نہ کیا گیا۔ بالاخر مجبور ہو کر علاقے کے لوگوں نے براہ راست وزیر پانی کو اپنی شکایت سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔علاقے کے سردار عبدہ عمرین نے سبق نیوز کو بتایا کہ " کافی عرصے سے پانی کی عدم فراہمی سے تنگ آکر میں نے وزیر پانی کو واٹس اپ پر صوتی پیغام ارسال کیا اس میں اپنی اور گاوں کے لوگوں کی مشکل سے انہیں آگاہ کر دیا

وزیر پانی کو پیغام ارسال کرتے وقت یہ خیال تھا کہ اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو گا. جازان ٹوڈے 

شہری نے مزید کہا کہ"وزیر پانی کو پیغام میں بتایا کہ گائوں میں پانی کی فراہمی کافی عرصہ سے منقطع ہو نے کی وجہ سے ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،متعدد بار ریجنل ادارے میں شکایت درج کرائی جاچکی ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ، محکمہ کی جانب سے ہماری شکایات کو کوڑے دان کی نظر کر دیا جاتا ہے"
مقامی شہری عبدہ نے مزید بتایا " وزیر پانی کو پیغام ارسال کرتے وقت یہ خیال تھا کہ اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو گا اور حسب سابق یہاں بھی ہماری آواز صدا بصحراء ثابت ہو گی ـ"
" پیغام ارسال کرنے کے تھوڑی ہی دیر میں جواب بھی موصول ہوگیا،وزیر پانی نے صرف 2جملے کہے " اللہ کے حکم سے سب اچھا ہوگا" وزیر کی جانب سے ان 2 جملوں پر مشتمل جواب نے میرا حوصلہ بڑھا یا اور امید پیدا ہو گئی کہ اب کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا" 
عبدہ کا کہنا تھا کہ"وزیر کی جانب سے میرے موبائل پر جواب موصول ہونے چند منٹ بعد ہی میرے فون کی گھنٹی مسلسل بجنے لگی،دوسری جانب سے محکمہ پانی کے اعلی حکام نے مجھ سے بات کی اور مسئلہ دریافت کرنے کے بعد فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی" 
" محکمہ پانی کے حکام بالا نے فون پرہی مجھے مسئلے کے حل کا یقین نہیں دلایا بلکہ جیسا انہو ں نے کہا تھا وہ عملی طور پر بھی ثابت کر دیا،کال بند ہوتے ہی مجھے موبائل فون پر دوسری کال موصول ہوئی جو ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے تھی جس میں بتایا گیا کہ مسئلہ حل کر نے کے لیے ٹیم گائوں پہنچ چکی ہےاورجلد ہی پانی کی بندش ختم ہو جائے گی" 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں