Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کا نرخنامہ جاری، قیمت میں کمی

آئندہ تین ماہ تک پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں پٹرول کے نئے نرخنامے جاری ہوئے ہیں جن کے مطابق پٹرول 91 کی قیمت کم کرکے 1.50 ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95 کی قیمت 2.05 ریال فی لیٹر ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نئے نرخنامے پر عمل آج اتوار 20 اکتوبر سے ہوگا۔

پٹرول 91 کی قیمت 1.50 ریال جبکہ پٹرول 95 کی قیمت 2.05 ریال ہوگئی ہے (فوٹو: سبق)

آرامکو کمپنی کے ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ تک پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ اس کا انحصار عالمی منڈی میں تیل کی رسد وطلب پر ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں مقامی مارکیٹ میں پٹرول 91  کی قیمت 1.53 ریال فی لیٹر جبکہ پٹرول 95 کی قیمت 2.18 ریال فی لیٹر تھی جسے اب کم کر دیا گیا ہے۔
آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ پٹرول کے نئے نرخناموں کا دیگر خلیجی ممالک سے جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب میں فروخت ہونے والے تیل کی قیمت سب سے کم ہے۔
آرامکو نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ پٹرول 91 کی قیمت میں 6.25 فیصد جبکہ پٹرول 95 کی قیمت میں 3.8 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی طلب و رسد کے تناظر میں کیا تھا۔
واضح رہے کہ آرامکو کمپنی کم وبیش ہر ماہ ملک میں فروخت ہونے والے پٹرول کی قیمتوں کا عالمی منڈی میں قیمتوں کا جائزہ لے کر تعین کرتی ہے۔ ایسا مختلف خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں میں بھی ہوتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: