قاہرہ میں بارش، نظام زندگی مفلوج

موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج اور شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
مصری دار الحکومت قاہرہ سمیت دیگر متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج اور شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
العربیہ ویب سائٹ کے مطابق قاہرہ کے جدید محلوں میں سڑکیں، گلیاں اور محلے زیر آب ہیں جبکہ حال ہی میں بننے والے انڈر پاس بھی ڈوب گئی ہے۔

مزید بارش کی توقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

قاہرہ کی نصر سٹی اور اکتوبر محلے بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں پانی گھروں میں گھس گیا جبکہ سیکیورٹی ادارے ٹریفک کی بحالی کے لیے سڑکوں سے پانی صاف کر رہے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ غیر یقینی موسم جمعہ تک جاری رہے گا جس میں کے دوران مزید بارش کی توقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے۔
ٹوئٹر پر مصری صارفین نے متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے کس طرح ٹریفک کا نظام درہم برہم اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔
ٹوئٹر پر صارفین قاہرہ ایئر پورٹ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ مسافروں کا ٹرمنل پانی سے بھر گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ ملک میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہونے والی بڑی تباہی سوال پیدا کر رہی ہے کہ نکاسی آب پر کروڑوں پاؤنڈ صرف کئے وہ کہاں ہیں۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: