Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سمگلنگ کے لیے پکڑے گئے باز آزاد

پاکستان کے محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے بدھ کے روز پشاور میں سمگل کیے جانے والے بازوں کو آزاد کردیا ہے
محکمہ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے کہ نایاب پرندوں کے شکار اور ان کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں
عالمی طور پر انسانی سمگلنگ، منشیات کے کاروبار اور جعلسازی کے بعد جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت چوتھا بڑا جرم سمجھا جاتا ہے
موسم سرما میں باز پاکستان کا رخ کرتے ہیں، سندھ کے ساحلی علاقوں میں ان کا شکار کیا جاتا ہے
کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپوں کی مالیت کے 10 باز تحویل میں لیے گئے تھے
مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پرندوں کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی تھی
پاکستان میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے بدھ کے روز پشاور میں سمگل کیے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے 10 بازوں کو آزاد کردیا ہے، اے ایف پی نے اس نایاب پرندے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں آپ بھی دیکھیے۔

شیئر: