Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

پشاور میں شاہ پور چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس رورل ہلاک جبکہ گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔
جمعرات  کی صبح قائم مقام ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس رورل غنی خان اپنے گھر سے دفتر کے لیے جارہے تھے۔ 
سٹی پولیس کے ترجمان الیاس سدوزئی نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی غنی خان راستے میں تھے جب نامعلوام افراد نے ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی کے محافظ اور ڈرائیور اور اور دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ واقع پشاور میں گلزئی محمد زئی گاؤں کے قریب، دلازک روڈ پر پیش آیا۔ 

ڈی ایس پی غنی خان اپنے گھر سے نکل کر دفتر کے راستے میں تھے جب نامعلوام افراد نے ان پر گولیاں چلائیں۔

ترجمان کے مطابق غنی خان کو ذاتی تنازع کا بھی سامنا تھا، تاہم ان پر حملے کی وجہ کی تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔
ڈی ایس پی انسداد دہشتگردی کے محمکے سے وابستہ تھے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق قائم مقام ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس رورل غنی خان کو مردہ حالت میں لایا گیا۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ 
انہوں نے خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ کو معاملے کی تفتیش جلد پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس واقع سے چند روز قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
21 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔
 ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کاٹلہ سیداں میں چار شدت پسندوں نے سکیورٹی ناکے پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے تھے۔
 

شیئر: