Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام

گاڑی کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس میں خفیہ خانے بنے ہوئے ہیں۔ فوٹو: عاجل
سعودی محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں لوگوں کو چھپا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ کسٹم نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران انسانی سمگلنگ کی تین کوششیں ناکام بنادی گئی ہیں‘۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

محکمہ نے کہا ہے کہ ’تینوں واقعات الگ الگ اوقات میں ہوئے۔ سمگلروں نے بری سرحدی چوکی البطحا اور الخفجی سے مملکت آنے کی کوشش کی تھی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’گاڑی کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ اس میں خفیہ خانے بنے ہوئے ہیں جہاں غیر قانونی افراد کو مملکت لانے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ ’جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے ریکارڈ کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ وہ مختلف سیکیورٹی اداروں کو مطلوب ہیں‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی افراد کی موجودگی کا علم ہو تو ان کے متعلق سرکاری اداروں کو مطلع کیا جائے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: