Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے نئے ایئر پورٹ سے غیر ملکی پروازوں کا آغاز

جدہ کے نئے شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ ٹرمنل ون سے غیرملکی ائیر لائن کی پہلی پرواز آج 18 نومبر بروز سوموار دبئی کے لیے روانہ ہوئی ۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان ترکی الذیب نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ  ٹرمنل ون سے غیر ملکی ائیر لائن کی پروازوں کی آمد ورفت مرحلہ وار شروع کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں یونائیڈ ایئر لائنز کی پروازیں ٹرمنل ون سے شروع کی جارہی ہیں۔   
الذیب نے مزید کہا  جدہ سے متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹر نیشل ایئر پورٹ کے لیے ہفتہ میں 3 پروازوں کی آمدورفت نئے ایئر پورٹ کے ٹرمنل ون سے ہو گی ۔

دبئی کے لیے ہفتہ میں 3 پروازوں کی آمدورفت ٹرمنل ون سے ہو گی۔ فوٹو ۔ سعودی سول ایوی ایشن

 ٹرمنل ون پر غیر ملکی ایئر لائن کے افتتاحی تقریب کے موقع پر امارات ایئر کے طیارے کو روایتی  طور پر پانی کی توپوں کے ذریعے  بوچھاڑ کر کے رخصت کیا گیا جبکہ آنے والی پرواز کا استقبال بھی اسی طرح کیا گیا ۔
ٹرمنل ون کی افتتاح تقریب میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل اور یونائیڈ ایئر لائنز کے اسٹیشن مینجیر کے علاوہ ایئر پورٹ کے اعلی افسران اور دیگر اداروں کے اہم عہدیدار موجود تھے ۔اس موقع پر ایئر پورٹ کا عملہ مسافروں کی رہنمائی کے لیے جگہ جگہ موجود تھا۔
واضح رہے شاہ عبدالعزیز نئے ایئر پورٹ کا افتتاح خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 24 ستمبر 2019 کو کیا تھا جس کے بعد تجرباتی طور پر السعودیہ ایئر کی جانب سے محدود پیمانے پر تجرباتی پروازوں کا آغاز کیا گیا تھا۔
تجرباتی دور 3مراحل پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں السعودیہ ایئر کی اندرون ملک پروازیں الباحہ ، الدوادمی ریجن کے لیے محدود پیمانے پر شروع کی گئی بعدازاں دوسرے مرحلے میں مزید اسٹیشنز کا اضافہ کیا گیا ۔ تیسرے مرحلے میں 21 اسٹیشنز تک دائر ہ کا رکو وسیع کیا گیا ۔
مملکت کی قومی ایئر لائن السعودیہ کے ذریعے شاہ عبدالعزیز کے ٹرمنل ون سے بیرون ملک پروازوں کا آغاز 9 اگست 2019 کو ابوظبی اور بحرین کے لیے کیا گیا جبکہ 10 اگست کو تیسرے اسٹیشن مسقط کا اضافہ کیا گیا ۔
وزارت نقل وحمل کی رپورٹ کے مطابق نئے شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کی عمارت کا مجموعی رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ہے جس کے ذریعے سالانہ 3 کروڑ مسافرمستفیض ہو سکیں گے ۔ایئر پورٹ پر اندورن ملک مدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ جانے والے مسافروں کے لیے ریلوے اسٹیشن بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔ 

شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کی عمارت کا مجموعی رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ہے. فوٹو۔ سعودی سول ایوی ایشن 

سول ایوی ایشن کی جانب سے نئے ایئر پورٹ پر عازمین حج کی آمد کا پروگرام ابھی تک جاری نہیں کیا گیا <تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ نئے ایئر پورٹ سے عازمین حج کو بے پنا ہ سہولت ہوگی ۔ عازمین ایئر پورٹ ٹرمنل سے براہ راست ریل کے ذریعے مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ جاسکیں گے ۔ 

شیئر: