Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن: سیلابی ریلے میں ایک شخص ہلاک

محکمہ شہری دفاع سمیت تمام امدادی اداروں میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہے۔ فوٹو: سبق
مکہ مکرمہ ریجن میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ وادیوں پر پھنسے ہوئے بیسیوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع سمیت تمام امدادی اداروں نے ہنگامی حالت کا نفاذ کر رکھا ہے۔‘
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

انہوں نے کہا ہے کہ ’قنفذہ کمشنری کے مشرق میں واقع ایک وادی میں 60 سالہ شہری سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔‘

شہری دفاع نے وادیوں اور پر خطر مقامات میں خطرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ فوٹو: سبق

انہوں نے بتایا ہے ’ریجن بھر میں مسلسل بارش کے باعث قنفذہ سمیت العرضیات، میسان، اللیث، اضم، بحرہ اور جموم کے علاوہ طائف کی وادیاں اور نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے ہیں۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت وادیوں، ڈھلانوں، نشیبی علاقوں اور پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ تیز بارش کے وقت گاڑی چلانے سے بھی اجتناب کیا جائے۔‘
انہوں نے کہا ہے ’محکمہ شہری دفاع نے سیلابی ریلوں سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں اور وادیوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سیلابی ریلوں میں پھنسنے والے بیسیوں افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ زیر آب آنے والی وادیوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق مکہ، مدینہ اور دیگر شہروں میں آئندہ دنوں بھی بارش کا امکان ہے۔

شیئر: