Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پیٹرول نرخوں میں اضافہ کب سے؟

پیٹرول نرخ ماہانہ بنیاد پر متعین کیے جائیں گے (فوٹو: امارات ٹوڈے)
امارات میں یکم دسمبر سے پیٹرول کے نرخوں میں 3 فلس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اضافہ تینوں اقسام کے پیٹرول پر ہوگا۔ پیٹرول  قیمتوں کی قومی کمیٹی کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافے کے بارے میں پہلے اطلاع دے دی گئی تھی۔
اخبار امارات ٹوڈے کے مطابق یکم دسمبر 2019 سے ’سپر 98‘  پیٹرول 2.20 کے بجائے 2.24 درھم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ اسی طری  ’پیٹرول95‘  کے نئے نرخ 2.12 درہم ہوں گے جو کہ قبل ازیں 2.09 درھم تھے۔ تیسرے درجے کا ’پیٹرول ای پلس‘ کے نرخوں میں اضافے کے بعد فی لیٹر 2.05 درھم میں فروخت کیاجائے گا جو اب تک 2.02 درھم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوتاہے۔
اس ضمن میں پیٹرول کمیٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضافہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پہلا اضافہ ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول کے نرخوں میں کمی  کی گئی تھی۔
کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کے نرخوں کے مطابق آئندہ ہر ماہ نرخ متعین کئے جائیں گے جو کہ عالمی منڈی کے تناظر میں مقرر کیے جائیں گے۔

شیئر: